لاٹھی چارج کرنے والے پو لیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی مانگ
بنگلورو، 2؍ فروری (ایس او نیوز)بنگلورو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر کے آر وینو گوپال نے کہا کہ بغیر اجازت احتجاج کرتے ہو ئے پو لیس کو مداخلت کرنے کا ماحول پیدا کرنے والے طلبہ کے خلاف سخت کارروائی کی جا ئے گی۔
اخباری نمائندوں سے بات کر تے ہو ئے پروفیسر وینو گوپال نے اس خیال کا اظہار کیا اور بتا یا کہ بیک وقت طلبہ کے دو گروپوں کی جانب سے احتجاج کے دوران گڑ بڑ پر قابو پانے پو لیس نے مداخلت کی ہے لیکن کسی طالب علم کوچوٹ نہیں پہنچائی ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ دھکا پیل میں ایک طالبہ نیچے گر کر زخمی ہو گئی،اگر اسکے ذمہ دار یونیورسٹی کے طلبہ ہوس تو ان کے خلاف کارروائی کی جا ئے گی،لیکن باہر کے طلبہ نے ہنگا یہ کیا ہو تو ان کے خلاف پو لیس میں شکایت درج کی جا ئے گی۔اس دوران بنگلور یونیورسٹی ریسرچ اینڈ پوسٹ گریجو ئیٹ فیڈریشن کے طلبہ نے بتا یا کہ پر امن احتجاج کر رہے طلبہ پر اے بی وی پی کے چند غنڈوں نے حملہ کی کوشش کی جس پر قابو پانے پو لیس نے لاٹھی چارج کی کوشش کی تو چند افسروں پر بھی حملہ کیا گیا،جس کے بعد پو لیس کو لاٹھی چارج کرنا پڑا۔
نمائندوں سے بات کر تے ہو ئے فیڈریشن کے جنرل سکریٹری سرینواس،نائب صدر ستیش و دیگر نے اس خیال کا اظہار کیا۔ انہوں نے بتا یا کہ رائچور ضلع جج کی جانب سے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی بے حرمتی کے خلاف طلبہ خاموش احتجاج کر رہے تھے،اس دوران قیمتی کاروں میں پہنچے چند طلبہ کے گروہ نے ہنگامہ کیا۔ انہوں نے بتا یا کہ چند اے بی وی پی رہنماؤں کو احتجاج کے تعلق سے تفصیل بتا ئی گئی،اسکے باوجود انہوں نے طلبہ کو ورغلا یا۔دریں اثنا اے بی وی پی کارکنوں نے الزام لگایا کہ بنگلور یونیورسٹی میں امتحانات،نتائج اور مارکس کارڈ جاری کرنے میں تاخیر کے خلاف پو لیس کی اجازت کے ساتھ احتجاج کیا گیا تھا، لیکن وائس چانسلر کے دباؤ کے تحت پو لیس نے لاٹھی چارج کیا ہے۔ لاٹھی چارج میں زخمی اے بی وی پی کے ریاستی سکریٹری موہن گوڈا،قانونی کالج کے طلبہ پریما شری،یونیورسٹی کے شعبہئ جرنلز م کے طالب علم سمکر نے نمائندوں سے بات کر تے ہو ئے یہ الزام عائد کیا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پر امن طور پر احتجاج کر رہے طلبہ پر لاٹھی چارج کرنے والے پو لیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جا ئے۔